ایس آئی اوبسواکلیان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر ذبی اللہ خان وسیع

0
Post Ad

بسواکلیان۔ 9/جنوری (محمد نعیم الدین) سید صابرناظم میڈیاسکریٹری ایس آئی او بسواکلیان یونٹ کی پریس نوٹ کے بموجب ڈاکٹر ذبی اللہ خان وسیع کو ایس آئی او بسواکلیان یونٹ کے ممبران کی متفقہ رائے سے صدر ایس آئی او بسواکلیان یونٹ منتخب کیاگیا۔ڈاکٹر ذبی اللہ خان رواں میقات جنوری تا ڈسمبر 2023 کیلئے منتخب ہوئے۔برادرڈاکٹر ذبی اللہ خان اس سے قبل مقامی یونٹ کے سکریٹری رہ چکے ہیں۔شہر بسواکلیان میں منعقد ہ اس انتخابی کاروائی کی نگرانی ریاستی سکریٹری محمد ناصر نے کی۔ بعد ازاں صدر مقامی کی زیر نگرانی مقامی تنظیمی ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا۔جن میں یونٹ سکریٹری سید جاوید متین، بیت المال سکریٹری شیخ ربانی، ناظم ہفتہ واری اجتماع شیخ نجم الدین، کیمپس سکریٹری میر مشتاق، میڈیاسکریٹری سید صابر، توسیع و استحکام سکریٹری شعیب پیٹل، آئی سی سی آرگنائزر سید ذکی، ربط عامہ سکریٹری مختار احمد کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ایس آئی او ہندوستان کی سبسے بڑی طلباء تنظیم ہے جو الہی ہدایت کے مطابق سماج کی تشکیل نو کیلئے طلباء و نوجوانوں کو تیار کرنے کا مشن رکھتی ہے، یہ اس تنظیم کا مقصد ہے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کئی دہائیوں سے مسلسل جدوجہد کے ساتھ ملک کے تمام حصوں میں کام کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!