پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کی پری میٹرک اسکالر شپ منسوخی کے خلاف ایس آئی او بیدر یونٹ کا احتجاج

0
Post Ad

بیدر۔ 16/ دسمبر (محمد نعیم الدین) اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا بیدر یونٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی کے توسط سے وزیر تعلیم کر ناٹک شری بی سی نا گیش کو یاد داشت روانہ کی گئی۔جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے منسوخ کی گئی پری میٹرک اسکالر شپ کی سخت مخالفت کی گئی اور اس فیصلہ کو فوراً واپس لیتے ہوئے پہلی تا آٹھویں جماعت کے تمام میناریٹی طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یاد داشت میں اس نقطہ کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ مرکزی حکومت کے اس غیر منصفانہ فیصلہ کی وجہ سے کئی طلبہ تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں۔جمہوریت میں حکومت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہر فرد کے بنیادی حقوق کا خیال رکھے۔اس موقع پر مقامی صدر و سکریٹی کے علاوہ دیگر اراکین و متفقین موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!