الیکشن کمیشن نے جاری کیا پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلانیہ پہلا مرحلہ 10 فروری سے شروع ، 10 مارچ کو نتائج کا اعلان۔

0
Post Ad

دہلی : الیکشن کمیشن نے 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ چیف الیکشن افسر سشیل چندرا نے کہا کہ کورونا گائڈ لائنز کے ساتھ الیکشن کرائے جائیں گے۔ اس کے لئے سبھی پولنگ بوتھس  پر خاص انتظامات کئے جائیں گے،چیف الیکشن افسر نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں دو لاکھ 15 ہزار سے زیادہ پولنگ بوتھ پر خاص انتظامات کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی پولنگ بوتھ کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر افسر چندرا نے کہا کہ پنجاب، اتراکھنڈ اور گوا میں 14فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ وہیں منی پور میں 27 فروری اور تین مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ اترپردیش میں 7 مرحلے میں انتخابات ہوں گے،پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 14 فروری، تیسرے مرحلے کی 20 فروری، چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 23 فروری، پانچویں مرحلے کی 27 فروری کو، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 3 مارچ کو اور ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 7 مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک کوئی ریلی نہیں ہوگی، نکڑ سبھا، عوامی جلسے پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!