سید طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ نے دی امبیڈکر جینتی کی مبارک باد

0
Post Ad

بیدر۔ 14/اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری)بی آرامبیڈکر کے یوم پیدائش پر مبارک بادی پوسٹ کا سوشیل میڈیاپرطوفان آیاہواہے۔ بیدر سے تعلق رکھنے والے جناب سید طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ کرناٹکاہائی کورٹ نے دستور ہند کے معمار ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے یوم ِ پیدائش(14/اپریل) کے پیش نظراپنی جانب سے سوشیل میڈیا سائٹ پر مبارک باد پیش کی ہے۔انھوں نے اپنے والد سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر کی تصویر بھی پوسٹ کے ساتھ شائع کی ہے اور باباصاحب امبیڈکر کو پیلے کوٹ پینٹ، سفید شرٹ اور نیلی ٹائی میں دکھاتے ہوئے یہ جملہ لکھاہے۔”مجھے وہ مذہب پسند ہے جوآزادی، مساوات اور آپسی بھائی چارے کادرس دیتاہو“ملک کے موجودہ حالات میں ہندتواکے نام پر کچھ شرپسند ملک میں انارکی پھیلارہے ہیں ایسے میں یہ جملہ انتہائی معنی خیز اور بھارت کی سوسائٹی کے لئے ضروری ہوجاتا ہے۔اور ایسالگتاہے جیسے سبھی کے دل کی آواز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!