ماہ رمضان کی عظمت ہمارے قرآنی کردار کی آبیاری سے ظاہر ہوتی ہے۔

0
Post Ad

شہر رائچور کے مولوی عبد القدوس کانفرنس ہال میں نوجوانوں کے لئے جلسہ استقبال رمضان کااہتمام کیا گیا۔ اتقان کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام کا آغاز برادرم محمد غضنفر کی تلاوت وترجمانی سے ہوا۔ سید آصف محی الدین صاحب نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے اجلاس کی غرض و غایت واضح کی اور کہا کہ ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ذہنی و قلبی آمادگی کے لئےاس طرح کے اجلاس بڑے ممد و معاون ہوتے ہیں جو منصوبہ بند انداز سے عبادات و ریاضت کے لئے درکار آمادگی پیداکرتے ہیں۔موصوف نے ماہ رمضان سے بھرپور استفادہ کے لئے منظم منصوبہ بندی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اسی سے متعلق اصولی رہنمائی دی جائیگی۔اس کے بعد کلیدی خطاب محمد عبداللہ جاوید صاحب، ڈائریکٹر اتقان کا رہا جس میں انہوں نے ماہ رمضان میں پیدا ہونے والی کیفیات اور احساسات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ تقوی ہیجو ایک مسلمان کو بہترین عابد اور بلند اخلاق کا پیکر بناتا ہے۔ انہیں خوبیوں کی بنا انسانی خدمت کا بے لوث جذبہ فروغ پاتا ہے۔ آپ نے کہا کہ روزوں کے ذریعہ بھوک اور پیاس کا احساس اجاگر ہونا دراصل خیر امت کے تقاضوں کی تکمیل لئے درکار دلی آمادگی ہے۔ لہذا ماہ رمضان المبارک اور اس کے بعد انہیں احساسات کے ساتھ اللہ کی کبریائی بیان کرنے کے لئیبے لوث خدمت اور حرکت و عمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ درحقیقت ماہ رمضان ہمارے اندر تقوی کی صفت پیدا کرتےہوئے جنتی بننے کا راستہ آسان کردیتا ہے اور قرآن مجید کی ان تمام صداقتوں کی حقیقت منکشف کرتا ہے جو جنت میں متقیوں کو ملنے والے اجر سے متعلق ہیں۔ ماہ رمضان کا انفرادی و اجتماعی لائحہ عمل اویس احمد سجاد صاحب نے پیش کیا۔ جس میں قرآن مجید کی ایک بار مع ترجمہ تلاوت‘ گھر میں غیر مسلم دوستوں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام‘ گھر والوں کے ساتھ قرآنی سورتوں کا مطالعہ وغیرہ جیسے امور شامل تھے۔جب کہ اجتماعی کاموں کے سلسلہ میں سماعت قرآن‘ مطالعہ قرآن‘ دعوت افطار کے علاوہ طاق راتوںکے اہتمام کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ آپ نے اس لائحہ عمل پر عمل درآمد کے لئے اخلاص نیت‘ دل کی صفائی‘ توبہ و استغفار اور وقت کی تنظیم کی اہمیت واضح کی۔اس کے بعد شرکاء نےماہ رمضان کی عبادات اور معمولات سے متعلق سوالات کئے۔ آخر میں ڈاکٹر محمد کلیم صدیقی صاحب نے اظہار تشکر ادا کیا اور کثیر تعداد میں شرکت پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی۔ استقبال رمضان سے متعلق پیش کئے گئے امور کا اختصار کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے دعا کے ساتھ جلسہ کے اختتام کا اعلان کیا۔ عادل اختر صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!