مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ میں ایک نشست میں مکمل قرآن سنانے کا ریکارڈ

0
Post Ad

گلبرگہ: مدرسہ عربیہ تجوید القرآن زینت کالونی اشرف نگر آزاد پور روڈ گلبرگہ میں شعبہ حفظ کے طالب علم محمد بلال ولد امام صاحب ساکن رٹکل تعلقہ چنچولی ضلع گلبرگہ نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کا ریکارڈ بنایا ہے 15 گھنٹوں کے دوران مکمل قرآن مجید کا دور کرکے محمد بلال ، حافظ قرآن بن گئے 2 اساتذہ مولانا حافظ محمد ابراہیم شعیبی اور مولانا حافظ عبداللّٰہ صاحب رشادی تماپوری نے محمد بلال سے قرآن مجید کے مکمل 30 پارے حفظ کی سماعت کی سماعت قرآن مجید کی آخری نشست میں مولانا محمد غوث الدین قاسمی مولانا محمد شفیق احمد قاسمی عزیز اللّٰہ سرمست سینئر صحافی انجینئر ابو سفیان نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی حافظ محمد بلال نے سماعت قرآن مجید کی آخری نشست میں قرآن مجید کے آخری 3 پارے زائد از دیڑھ گھنٹے میں سنائے مولانا محمد غوث الدین قاسمی صاحب نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ حافظ محمد بلال نے بغیر رکے نہایت روانی کے ساتھ قرآن مجید سنایا اور ان سے کہیں کوئی بھول نہیں ہوئی اور نہ ہی لقمہ دینے کی نوبت پیش آئی مولانا محمد غوث الدین قاسمی صاحب نے حافظ محمد بلال کی حفظ قرآن کی یادداشت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد بلال نے نہایت کم عمری میں قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے مولانا محمد شفیق احمد قاسمی صاحب نے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کے تعلیمی معیار اساتذہ کی محنت اور مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کو ترقی دینے کیلئے مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم کی غیر معمولی مساعی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست کہا کہ حافظ محمد بلال نے قرآن مجید کا دور کرنے کے دوران متشابہات کا مکمل لحاظ رکھا اور حفظ کی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا عزیز اللّٰہ سرمست نے مولانا نذیر احمد رشادی تمام اساتذہ حافظ محمد بلال اور ان کے والدین کو تکمیل حفظ قرآن کیلئے مبارکباد پیش کی اس موقع پر مولانا نذیر احمد رشادی نے کہا کہ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ میں حفظ قرآن کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے قرآن مجید حفظ کرانے کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن مجید کی یادداشت مستحکم بنانے قرآن مجید حفظ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے قرآن مجید کے حفظ کرنے میں دلچسپی اور دلجوئی پیدا کرنے کیلئے مسلسل مشق اور مسابقہ کروایا جاتا ہے قرآن مجید کے 5 پاروں 10 پاروں 20 پاروں اور 30 پاروں کے حفظ کی ایک ہی نشست میں سماعت کرنے کا نظم بنایا گیا ہے مولانا نذیر احمد رشادی نے مزید بتایا کہ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ میں تکمیل حفظ قرآن مجید کرنے والے طلبا کو تراویح میں قرآن مجید سنانے کیلئے خصوصی تربیت دی جاتی ہے اور ان میں مکمل خوداعتمادی پیدا کرنے کیلئے مسلسل مشق کروائی جاتی ہے حافظ محمد بلال کو ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کا ریکارڈ بنانے پر مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کی جانب سے بانی و مہتمم مولانا نذیر احمد رشادی نے تہنیت پیش کی اور اپنی جانب نقد انعام بھی پیش کیا انجنئیر ابوسفیان نے بھی اپنی جانب سے نقد انعام پیش کرتے ہوئے حافظ محمد بلال کی حوصلہ افزائی کی مولانا نذیر احمد رشادی نے حافظ محمد بلال سے مسلسل 15 گھنٹے سماعت حفظ قرآن کرنے والے اساتذہ مولانا حافظ محمد ابراہیم شعیبی اور مولانا حافظ عبداللہ صاحب رشادی تماپوری کو بھی تہنیت پیش کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!