انتظامی کمیٹی عیدگاہ بسواکلیان کو وقف بورڈ کی منظوری

0
Post Ad

بسوا کلیان:(نامہ نگار)محمد امیر الدین باغبان صدر انتظامی کمیٹی عیدگاہ بسواکلیان کی پریس نوٹ کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے آرڈر
KSBA/MSC/100/BDR/2019-22 Dated 20-06-22تحت انتظامی کمیٹی کی منظوری عمل میں آئی ہے۔جس میں امیر الدین باغبان صدر, چاند پاشاہ صاحب کباڑی نائب صدر, مجاہد پاشاہ قریشی سکریٹری ,حضور پاشاہ خازن, کے علاوہ اراکین کمیٹی میں انور الدین بھوسگے, میر احمد علی منشی, سردار خان, تحسین علی جمعدار , معین الدین جمعدار, محمد اسلم جناب اور خواجہ معین الدین شامل ہیں ۔اس موقع پر انتظامی کمیٹی نے اراکین وقف بورڈ کے ساتھ ساتھ ممبرانِ جنرل باڈی عید گاہ بسواکلیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عید گاہ کی تعمیر وترقی سے متعلق تمام امور کو بہت جلد تکمیل تک پہنچا یا جائیگا۔اور عیدگاہ بسواکلیان کو مسلمانان بسواکلیان کے اتحاد و اتفاق اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کی نشانی بنانے کئ کہ ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!