سو فیصد ووٹنگ شعور بیداری مہم: علماء و حفاظ ضلع بیدر

0
Post Ad

بیدر۔  مدرسہ عربیہ بدر العلوم للبنات بیدر کے کانفرنس ہال میں جمیع علماء و حفاظ کرام ضلع بیدر کرناٹک کی جانب سے پریس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مولانا تصدق ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک اہم فریضہ ہے اس کا سو فیصد استعمال کریں، فرقہ پرست طاقتوں کو زیر کر دیں۔مولانا عبد الحکیم نے کہا کہ ووٹ بہت بڑی طاقت ہے، اس کے ذریعہ سیکولر نمائندوں کو منتخب کریں تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے۔مولانا عبد الغنی خان صاحب نے ووٹ کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایسے نمائندوں کو دیں جو ہماری حقوق کی باتیں کرتے ہیں، ایسے پارٹی کے نمائندوں کو ووٹ ہر گز نہ دیں جو ہمارے حقوق سلب کرنے کی بات کرتے ہیں۔مولانا مونس کرمانی نے کہا کہ سو فیصد ووٹنگ کے لیے جوان ضعیف مرد و خواتین سب اپنے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ مولانا عتیق الرحمن رشادی نے صدقہ اور دعا کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ صدقہ مصائب سے بچنے کے لیے ڈھال ہے۔ دعا مومن کا ہتھیار ہے اس کا ضرور استعمال کریں۔مفتی لئیق احمد قاسمی نے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کو بتاتے ہوئے کہا کہ نیلے بٹن کے سامنے امیدوار کا نام اور نشان دیکھ کر بٹن دبائیں، لال لائٹ جلنے تک دبائے رکھیں۔ اس کے بازو رکھے مشین پر دیکھیں کہ اس پر نام اور نشان درست نظر آرہا ہے تو آپ کا ووٹ صحیح ڈل گیا ہے۔اس موقع پر حافظ عمر قریشی،حافظ کاظم، محمد عارف الدین مظاہری، مفتی فہیم الدین مفتاحی، مفتی افسر علی نعیمی ندوی و دیگر علماء و حفاظ موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!