گلبرگہ میں ہیومیانیٹیرئین ریلیف سوسائیٹی کی جانب سے کووڈ کیر سنٹر کا افتتاح

0
Post Ad

گلبرگہ ،24؍مئی (شاکر ایم اے حکیم )  میڈیا کو آر ڈینیٹر جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب شہرگلبرگہ کے علاقہ ہمناآباد روڈ پرواقع ہوٹل میریڈین اِن میں ہیومینی ٹیرین ریلیف سوسائٹی (ایچ آر ایس) کی جانب سے شروع کئے جارہے کوویڈ کیر سنٹر  کا  گلبرگہ پولیس کے  ڈپٹی کمشنر آف پولس  کشوربابو کے ہاتھوں  اتوار کو افتتاح   عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب اور کویڈ کیر سنٹر کامعائینہ کرنے کے بعد   شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کشور بابو نے کہا کہ کورونا کی وبا سے متاثرہ لوگوں کے لئے کووڈ کیرسنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر  ایچ آر ایس  کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وابستہ لوگوں نے ایک اہم کام کا بیڑاٹھایا ہے۔انھوں نے ان تمام لوگوں کے لئے جو اس اہم خدمت سے جڑے ہوئے ہیں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم ایس آئی او بھی اس کام میں ایچ آر ایس  کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ اس سنٹر میں 32کورونا مریضوں کو جو مرض کے ابتدائی مرحلہ میں ہیں بستر فراہم کئے  گئے ہیں۔ یہاں آکسیجن وغیرہ  کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے اور  مریضوں کے لئے تمام خدمات مفت رکھی گئی ہیں، البتہ  دواوں  اور ضروری تفتیش کے خرچ کو برداشت کرنا ہوگا۔

اس موقع پرجناب ذاکر حسین، ناظم علاقہ، جماعت اسلامی ہند علاقہ گلبرگہ، جناب محمد ضیاء اللہ، ناظم ضلع، جناب محمد منہاج الدین ناظم ضلع یادگیر، سید تنویر ہاشمی، امیر مقامی، عارف علی منیار ضلعی صدر رابطہ ملت، عظیم الدین ایڈوکیٹ، ہوٹل کے مالک محی الدین انجنیر، کیر سنٹر کے نگران کار ڈاکٹر نسیم، محمد عبد القادر انجنیر کے علاوہ ملت کی اہم شخصیات شریک تھیں۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی  ہے کہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کو اس کوویڈ کیر سنٹر کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دلائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!