کنڑاسینے نرنہ نے PHCسنٹر کادورہ کیا

0
Post Ad

بیدر۔ 29مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) آج 29مئی کو کنڑاسینے تنظیم کے ریاستی تنظیمی سکریڑی جناب روی سوامی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نرنہ کے پی ایچ سی کادورہ کیا۔ اور کوویڈ کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کو لانے اور لے جانے کے لئے ایمبولنس کی سخت ضرورت کااظہارکیا۔ اس موقع پر انھوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم کوشش کریں گے کہ نرنہ کے پی ایچ سی کو نئی ایمبولنس رکن اسمبلی بنڈپاقاسم پور، ایم پی بھگونت کھوبا یاکوئی اور دیں یادیگر ذرائع سے ہمیں ایمبولنس فراہم ہوتاکہ یہاں کے غریب مریضوں کے لئے آسانیاں بہم پہنچیں۔آپ یقین کریں کہ اسپتال کی حالت بہت ہی خراب ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ صابر شاہ صدر کنڑا سینے نرنہ، وجے کمار ویجاپورے، عبدالحمید، چندرشیکھرپاٹل ڈائرکٹر پی کے پی ایس نرنہ، ریونیا سوامی، ملیکارجن پاٹل، پرمیش اور دیپک ریڈی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!