منااکھیلی الامین اسکول میں ڈاکٹر ممتاز احمد خان کاتعزیتی اجلاس

0
Post Ad

بیدر۔ 29مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) منااکھیلی الامین اردو اسکول میں آج ہفتہ کو ڈاکٹر ممتازاحمد خان کے انتقال پر منااکھیلی الامین اسکول انتظامی کمیٹی کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس
زیرصدارت سید فہیم الدین حوالدار منعقد ہوا۔سید فہیم الدین حوالدار نے ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی تعلیمی خدمات کاذکرکیااور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔ اس موقع پرجناب سید خیرالدین حوالدار نائب صدر، سید محسن علی سکریڑی، جناب محمد بابرمیاں خازن، جناب سید مقبول احمد حوالدار رکن، جناب محمد معراج سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی ممبر، محمد مولاباغبان، کے علاوہ محمد کریم ڈاکڑگی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!