قیمتوں میں اضافے کی مخالفت: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی خط مہم

0
Post Ad

بیدر۔ 10جون (محمدیوسف رحیم بیدری) ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر کے کارکنوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج جمعرات کو ایک خط مہم چلائی۔پارٹی کارکنان پوسٹ کارڈز پر مطالبہ لکھ کرمنیارتعلیم میں واقع ڈاکخانے کے سامنے جمع ہوگئے۔اور کہاکہ پٹرول، ڈیزل، کھانا پکانے کی گیس، اور اشیاء کی قیمتوں پر قابو پاتے ہوئے غریبوں کو جینے کی راہ فراہم کرنی ہوگی۔بعدازاں انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کے پتہ پر اپنے خطوط پوسٹ کئے۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بیدر کے ضلعی صدر انجینئر مبشر سندھے نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ سن 2014 سے اب تک تیل کی مصنوعات کی قیمت 300 گنا بڑھ چکی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کو زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ جب تک تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی اس وقت تک وزیر اعظم کو پارٹی کارکنانخط لکھتے رہیں گے۔ جناب سندھے نے مطالبہ کیاکہ پٹرولیم مصنوعات پرکوویڈ سے پہلے والی ایکسائز ڈیوٹی بحال کی جائے، پٹرولیم مصنوعات کو سامان اور خدمات ٹیکس کے تحت لایا جائے کیونکہ ان تمام کی ذمہ دار حکومت ہے۔ اور حکومت اپنی جوابدہی سے بچ نہیں سکتی۔ WPIسٹی یونٹ کے چیئرمین محمد علی، ایم ڈی ریحان، ایم ڈی افروز، سید تنویر، ایم ڈی زبیر، ایم ڈی عثمان،مولوی محمد عبد الصمد، محی الدین ناز، اورشیخ اسماعیل موجودتھے۔اس بات کی اطلاع کنڑا پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!