کوویڈکی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکامی پر ریاستی وزیر صحت اور وزیر داخلہ استعفیٰ دیں دلت شوشت سماج سنگھرش سمیتی (DS4) بیدر کامطالبہ

0
Post Ad

بیدر۔ 10جون (محمدیوسف رحیم بیدری) 9/جون کو دلت جہدکار پروفیسر بی کرشنپا کے یوم پیدائش کے موقع پر کوویڈ۔19کی دوسری لہرپرقابوپانے میں حکومت کی ناکامی پر سخت تنقیدکرتے ہوئے دلت شوشت سماج سنگھرش سمیتی (DS4)اور دیگر دلت تنظیموں نے وزیراعلیٰ کرناٹک کو ڈپٹی کمشنر بید رکے توسط سے ایک یادداشت پیش کی اور ریاستی وزیر صحت اور ریاستی وزیر داخلہ سے استعفیٰ کامطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے بموجب راجکمار مولبھارتی ریاستی نائب صدر DS4، روی کما رواگھمارے علاقائی صدر HRFDL، کیرتی رتن سونالے ضلع صدر ڈی ایس فور، ملیکارجن چٹہ ضلع سنچالک دلت سنگھرش سمیتی کرناٹک، سندیپ کانٹے ضلع سنچالک دلت ودیارتھی وفاق،اور سنتوش اینکورے ضلع صدر بھووی وڈّر سنگھ نے اپنی دستخط سے تحریر کئے گئے ایک مکتوب کو ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پیش کیا۔ جناب راجکمار مولبھارتی نے اس موقع پر بتایاکہ کوروناکی دوسری لہر پرقابوپانے میں ریاستی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔جس کے سبب ہزارہا لوگ ہلاک ہوگئے۔ پہلی لہر پر قابوپانے میں تساہلی کا یہ نتیجہ تھا۔ چکمگلور کے ایک تعلقہ کے پی ایس آئی نے دلت نوجوان کو ہراساں کرتے ہوئے دوسرے ملزم کے ذریعہ سے منہ میں پیشاب کرواتے ہوئے اس دلت نوجوان کوپیشاب پینے پر مجبور کیاتھا۔ ایسے پی ایس آئی کی ملازمت برخواست کی جانی چاہیے۔ اسی کے ساتھ ہمارامطالبہ ہے کہ وزیر صحت اور وزیرداخلہ فوری مستعفی ہوجائیں۔ ڈی ایس فور اور دلت تنظیموں کے قائدین نے یادداشت میں یہ بھی کہاہے کہ سال2021-22کا 26ہزار کروڑ SCP/TSPفنڈریاستی کونسل میں پاس ہونا باقی ہے جبکہ تین ماہ ہوچکے رقم ایسے ہی رکھی ہوئی ہے۔ کوویڈ میں جوپریشانی دلت افراد کو ہورہی ہے وہ پریشانی دور کرنے کے لئے یہ رقم کام میں آئے گی لیکن حکومت اس تعلق سے بے نیاز ہے۔ کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔ یہ حکومت دراصل انسانی جانوں کے احترام میں ناکام ہوچکی ہے۔ اور دلت ومظلوم طبقات کے لئے بھی کچھ کرنہیں رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی ایس فور اور دلت تنظیمیں آج ایک دن کادھرنا دینے والی تھیں لیکن محکمہ پولیس نے انہیں ایسا کرنے نہیں دیاجس کے نتیجہ میں وہ صرف میمورنڈم دینے پر ہی اکتفاکرگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!