آج آئیٹا کی مہم ” معمار جہاں تو ہے” کا آن لائن افتتاحی اجلاس، کونسل چیرمین کی شرکت

0
Post Ad

بیدر۔ 9جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری)آئیٹا کرناٹکا 10 تا 17 جولائی ایک ریاست گیر مہم ” معلم- معمار جہاں تو ہے ” کے عنوان سے منا رہی ہے۔ جس کا افتتاحی اجلاس 10 جولائی شام 8 بجے آن لائن ہوگا۔ اس مہم کی افتتاحی تقریر جناب بسواراج ہورٹی چیئرمین لجسلیٹو کونسل کرناٹکا کرینگے۔ مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر بلگامی محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا ہونگے، اس اجلاس کی صدارت جناب مختار احمد کوتوال نائب صدر آئیٹا فرمائیں گے۔یہ پروگرام راست یوٹوب پر آئیٹا کرناٹکا کے چینل پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس مہم کے دوران پانچ اہم وبینار بھی منعقد ہونگے جس کو ماہرین تعلیم پیش کریں گے۔تمام سے التماس ہے ان پروگراموں سے استفادہ فرمائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!