بہ یاد ممتاز شاعر مخدوم محی الدین آن لائن جلسہ یاد رفتگان و مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

  26/اگست جناب ظہور ظہیرآبادی کے بموجب بزم ظہور حیدرآباد کے زیر اہتمام انقلابی شاعر مخدوم محی الدین کی برسی کے موقع پر آن لائن جلسہ یاد رفتگان و مشاعرہ ” بہ یاد ممتاز شاعر مخدوم محی الدین” کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ جس کا  ZAHOOR ZAHEERABADI HYDERABAD کے فیس بک پیج پر راست نشر کیا گیا سیکڑوں ناظرین نے اس جلسہ و مشاعرہ کا مشاہدہ کرتے ہوئے اپنے کامینٹس کے ذریعے داد و تحسین سے نوازا۔  صدارت ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق صدر ادب صادق حیدرآباد نے کی۔ مشہور و معروف شاعر جناب اقبال درد معتمد ادارہ ادب اسلامی ورنگل تلنگانہ و جناب محمد مبین احمد زخم مشہور ادیب و شاعر، صحافی، نمائندہ E TV بھارت یادگیر ریاست کرناٹک نے  مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ دیگر مہمانان میں ممتاز و مشہور شعراء کرام جناب شکیل حیدر کانپوری، جناب سید شاہنواز ہاشمی، جناب امتیاز علی نظر،  شاعرہ محترمہ صبیحہ تبسم صدر شعبہ ہندی انورالعلوم کالج  حیدرآباد نے کلام پیش کرتے ہوئے مخدوم محی الدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔  کنوینر جناب ظہور ظہیرآبادی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ جلسہ و مشاعرہ کا آغاز جناب اقبال درد ورنگل کے حمد باری تعالیٰ سے ہوا جناب ظہور ظہیرآبادی و شکیل حیدر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نعت شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ صدر جلسہ مہمانان خصوصی و دیگر نے مخدوم محی الدین کی سوانح حیات پر مختصر روشنی ڈالی۔ ابتدائی کلمات میں ظہور ظہیرآبادی نے تمام مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ آخر میں بانی و صدر بزم ظہور حیدرآباد نے تمام مہمانوں و ناظرین سے اظہار تشکر کیا اور مخدوم محی الدین و تمام مرحوم شعراء کے لئے دعا کے بعد اس کامیاب جلسہ و مشاعرہ کے اختتام کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!