آئندہ ہفتہ پتریکا بھون جاکر اپناحصہ دینے کااعلان کروں گا۔ مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کی وضاحت

0
Post Ad

بیدر۔ 26اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) شہر کے آنندنگر میں واقع پتریکا بھون کے تعمیراتی کام کا آئندہ ہفتہ دورہ کروں گا۔ اور میرے حصہ کے تعاون کااعلان کروں گا۔ یہ بات محکمہ قابل تجدید توانائی، کیمیا اور کھادکے مرکزی وزیربرائے مملکت بھگونت کھوبا نے کہی۔ وہ KUWJکی طرف سے مبارک باد وصول کرنے کے بعد جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔ دیگر اضلاع میں پتریکا بھون موجودہے۔ بیدر میں پتریکا بھون کے کام کو فوری طورپر پایہ تکمیل تک پہنچناچاہیے۔ اس بات کا وزیر نے بھروسہ دلایا۔ KUWJبیدر یونٹ کے صدر اشوک کرنجی نے بھی چند باتیں اپنی جانب سے رکھیں۔سکریڑی شیوکمار سوامی نے کہاکہ پتریکا بھون 90فیصد مکمل ہوچکاہے۔ عین ممکن ہے کہ آپ کے ہاتھوں سے اس کا افتتاح ہو۔ مرکزی وزیر کے آج کے تہنیتی پروگرام میں KUWJکے مذکورہ عہدیداران کے علاوہ ضلع نائب صدر شرینواس چودھری، دیپک منہلی، جنرل سکریڑی ناگشٹی دھرم پورے، خازن پرتھوی راج ایس، دیگر صحافیوں میں عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک، محمد علیم الدین بندہ نوازی، گوپی چند تانڈلے وغیرہ موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!