کرناٹک ایکزامینیشن اتھاریٹی KEA))میں 470منتخب دس فیصد ایڈیشنل پی یو لیکچررز کے پوسٹ معلق

0
Post Ad

کرناٹک ایکزامنیشن اتھاریٹی بنگلور کی جانب سے جاری 10%ایڈیشنل لسٹ برائے پی یو لیکچررز جس میں تقریباً 470امیدواروں کے نام شامل ہیں۔شامل منتخب امیدواروں میں اردو سبجیکٹ کے منتخب امیدوار سید اسد اللہ ولد سید ذکی اللہ متوطن ہمناآباد نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ8 مارچ 2021کو KEA بنگلور و کی جانب سے پی یو لیکچررز کی دس فیصد فہرست جاری کی گئی ہے تاہم ابھی تک پوسٹنگ کو معلق رکھا گیا ہے جس سے تمام منتخب امیدواروں کا مستقبل داؤ پر لگا ہواہے۔انہوں نے یہ بات بھی بتائی کہ اس پوسٹ کے لئے پہلے2015 اور بعد میں 2017میں 1253 پوسٹ کے لئے آن لائن عرضیاں لے کر 2018میں مسابقتی امتحانات لئے گئے۔پھر 2019میں تمام اسنادات کی جانچ کے بعداہل امیدواروں کو پوسٹنگ دیا گیا۔اس وقت کے ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے مخلوعہ جائیداوں کی بہتات کے پیش نظر دس فیصدپوسٹ بڑھاکر لینے کا تیعقن دیا تھا۔اسی تیعقن پر عمل آوری کرتے ہوئے دس فیصد مزیداہل امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ہر چند کہ موجودہ وزیر اعلیٰ کرناٹک بسواراج آر بومئی اور موجودہ وزیرثانوی تعلیم بی سی ناگیش کو اس ضمن میں یادشتیں پیش کی جارہی ہیں۔تاہم ابھی تک اس دس فیصد فہرست پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن کے سبب سب سے زیادہ تعلیم اورتعلیمی ادارے متاثر رہے ہیں۔اور سب سے زیادہ متاثر منتخب کالج و اسکول کے مدرسین ہوئے ہیں۔ منتخب امیدوار سید اسد اللہ نے صحافیوں کے توسط سے ریاستی وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم،وزیر فینانس اور محکمۂ تعلیمات کے افسران سے التماس کیا ہے کہ جلد ازجلد اس مسئلے کو حل کریں۔تاکہ منتخب پی یو لیکچررز کو راحت ملے اور ان کا مستقبل محفوظ ہو جائے۔دریں اثناء منتخب امیدوارران اپنے اپنے حلقے کے ارکان اسمبلی،ارکان پارلیمان،ارکان وایم،ایل،سی کے ذریعے ریاستی وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم تک اپنی بات کو پہنچا چکے ہیں۔اس ضمن میں حلقۂ اسمبلی ہمناآبادکے رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر راج شیکھر بی پاٹل اور ایم ایل سی چندر شیکھر بی پاٹل کے توسط سے اس مسئلے کے حل کے لئے نمائندگی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!