چوری کی ہوئی 7.80لاکھ روپئے کی تور دال ضبط

0
Post Ad

بیدر۔ 20ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) دال میل سے چوری کرکے بازار میں فروخت کی جانے والی 7.80لاکھ روپئے قیمت کی 120کنٹل توردال اتوار کو پولیس نے بیدر کے کولار صنعتی علاقے سے ضبط کیاہے۔ بہارکے دو اورمقامی دوافرادکو گرفتار کرلیاگیاہے۔ دوماہ کے دوران 120کنٹل تورچوری کرنے کی بات ملزمین نے قبول کی ہے۔ ایس پی ڈی ایل ناگیش، ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر گوپال بیاکوڈ، ڈی وائی ایس پی کے ایم ستیش کی رہنمائی میں پروبیشنری ڈی وائی ایس پی بلپ نندگاویں، نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سرکل کپل دیو، پی ایس آئی ویرنا مگی، تسلیم، تمیا اور اسٹاف موہن راج، پرکاش، شیوانند، جے راج، وجے کمار، وشواناتھ، شیخ محی الدین، سنیل راٹھور نے اس گرفتار ی کے دوران حصہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!