فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کرناٹک کی جانب سے منعقد دو روزہ ورکشا پ

0
Post Ad

بنگلور: فیڈریشن آف مسلم ایجوکشنل انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کرناٹک کی جانب سے شہر کے انڈین سو شیل انسٹی ٹیوٹ میں تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کا ایک دو روزہ عظیم الشان اجلاس ”آئیے اپنے اداروہ کو اعلیٰ سطح تک ترقی دینے والے قائد بنیں“ کے مرکزی عنوان پر منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغا زآ صم الدین اختر سکر یٹری فیمی کے تذکیر باالقرآن سے ہوا۔ جناب محمد آصف الدین جنرل سکریٹری فیمی کرناٹک اپنے کلیدی خطاب میں ’ مابعد کووڈ اور NEP کے جن مسائل اور چیلنجس کا سامنا مسلم تعلیمی ادارے کر رہے ہیں ان کومخاطب کرنے کی ضرورت ہے، ان حالات میں ملی اداروں کی رہنمائی اور ساتھ ہی ساتھ ان کی اخلاقی، قانونی، و مادی مدد کرنا اور انہیں حوصلہ دینا وقت کا تقاضہ ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نفرنس کو منعقد کیا گیا ہے‘ جنا ب سید تنویر احمد سکریٹری جما عت اسلامی ہند نے ’اسکول انتظامیہ اپنے خطاب میں فرمایا کے ’فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ملت کے تعلیمی اداروں کے معیا ر کواونچھا اٹھانا چا ہتا ہے ہما رے تعلیمی ادارے سما جی تبدیلی کا ذریعہ بنے پورے سما ج میں صا لح تبدیلی برپا ہو اس کے لیے فیمی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کی ایسی ٹیم تیا ر کرنا چا ہتی ہے جس سے ہم ان مقا صد کو حا صل کرسکے۔ہما رے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ء و طالبات، تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ اکرام ہمارے وژن کو وہ جانیں۔ ہم بچوں کو محض امتحان میں اچھے مارکس دلوانے کے لیے تعلیمی ادارے قائم نہیں کئے ہیں۔ انکی شخصیت سا زی،جذبا ت کی تر بیت کا کام ہم کریں۔ ہمارے ادار وں میں پڑھا رہے اساتذہ کی ہم خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کریں، ان کے ذاتی مسائل سے ہمیں دلچسپی ہو اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔ اگر اساتذہ خوش رہیں گے تو بچوں کو بھی وہ خوشی خوشی پڑھا ئیں گے۔ با ت جب بہتری (Improvement) کی کہی جا تی ہے تو معیا ری تعلیم کاتعلق محض فیس سے نہیں ہے بلکہ مینجمنٹ کے کمٹمنٹ (Commitment) سے ہے بعض تعلیمی ادارے اپنے معیا ر کو اونچا اٹھا رہے ہیں لیکن ان کے پاس Infrastructure اتنا عالیشان نہیں ہے تعلیمی اداروں کو اونچا اٹھا نے کا تعلق محض سرما یہ سے نہیں بلکہ اس کا تعلق ہمارے creativity سے ہے آپ ذمہ داران اپنے آپ کو Update کریں۔ ہم سمجھتے ہیں بس جو curriculam اس کو پڑھا دینا ہما را کام ہے بلکہ اس پر ہم ہمارا اسٹا ف غور کریں۔ اسٹاف اور مینجمنٹ کا تعلق بہتر ہو ۔ تعلیم صرف معلو مات کے منتقل کا نا م نہیں ہے بلکہ شخصیت کی منتقلی کا نا م ہے“۔ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک و سرپرست فیمی اپنے خصوصی خطا ب میں فر ما یا کہ’تعلیم صرف معلومات حاصل کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اپنے آپ اور اپنے رب کو پہچاننے کا نام ہے۔ دین اسلام نے علم حاصل کرنے کو فرض قرار دیاہے، جس طرح رات اور دن یکساں نہیں ہیں اسی طرح تعلیم یافتہ اور جاہل شخص ایک جیسے نہیں ہیں۔ تعلیم کے وسیع مفہوم کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔۔آج دنیا کے پاس معلومات کا خزانہ تومو جود ہے لیکن سب سے اہم چیز آج دنیا حسن اخلاق سے محروم ہے۔ ہما رے ادارے آج دنیا کو صحیح را ستہ دکھا نے والے بنے“ ڈاکٹر طحہٰ متین سکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے اپنے اختتامی خطاب میں ’تعلیم وہ نہیں جو صرف ڈگریاں عطا کریں اصل تعلیم تو وہ ہے جو انسان کو انسان بنائیں،اپنے رب سے جوڑیں اور بندوں کے خدمات کے لیے کھڑاکریں۔ انسان سب کچھ سکھیں لیکن اصل زندگی کے سبق سے ہی محروم رہ جائیں تو اس سے بڑی بد بختی اور کیا ہوسکتی ہے۔ ہم سب مل کر معاشرہ میں ایک صالح انقلاب برپا کرنے کی کوشش کریں۔ تعلیمی ایک دوسرے سے باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترقی کرنے کی کوشش کریں“ ڈاکٹر عبدالقدیر صدر فیمی کرناٹک ’فیمی ایک عظیم الشان وژن اپنے پاس رکھتے ہوئے ملت کے تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ریاست کے تمام مسلم تعلیمی ادارے اس پلیٹ فارم سے اپنے آپ کو جوڑ کر ملت کی بہتری اور سربلندی اور ایک بہترین سماج کی تعمیر کے لیے اپنا تعاون پیش کریں۔اس دو روزہ کانفرنس میں، مختلف عنواین پر Resource Person نے روشنی ڈالی، جن میں مولانا خالد بیگ ندوی، سید فرقان پاشاہ، امین مدثر، سید اکمل رضوی، محیب الدین سی اے، ڈاکٹر سید کاظم، انیس کوٹی، عمر مصطفی کمال، ڈاکٹر محمد سعید، مصعیب اسرار، شامل ہیں۔اقبال احمد ٹرسٹی فیمی و کنوینر کانفرنس نے افتتاحی کلمات اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اس موقعہ پر محمد اسلم سکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹک، ریاض احمد سکریٹری بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن، کے عبدالرحمن،قاضی عبدالمحیط، ہارون باشاہ سکریٹری فیمی شریک تھے۔ ریاست بھر سے 180 تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اس کانفرنس میں شریک رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!