اُردوصحافی محمدیوسف رحیم بیدری کی تہنیت

0
Post Ad

بیدر۔ 4/ڈسمبر۔(محمدیوسف رحیم بیدری) اردو کے شاعر، ادیب، اور صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری کی ادبی اور صحافتی خدمات سے لوگ بخوبی واقف ہیں۔ ان کی کئی ایک کتابیں شائع ہوکر منظر عام پر آئی ہیں۔ اسی طرح صحافت کے حوالے سے ان کی فری لانس خدمات کاایک زمانہ معترف ہے۔ حال ہی میں وہ حیدرآباد کے معروف ومعتبر اردو روزنامہ ”سیاست“ کیلئے اپنی فری لانس خدمات کاآغازکرنے پر بیدر شہر کے چشموں کے ممتاز تاجر جناب عقیل احمدپروپرائٹر دبئی آپٹیکل، منیارتعلیم بیدر نے اپنی جانب سے گلپوشی اور شالپوشی کرتے ہوئے محمدیوسف رحیم بیدری کو تہنیت پیش کی۔اورکہاکہ محمدیوسف رحیم بیدری ہمیں شہراور ضلع بیدر کے اہم واقعات وحالات سے بروقت باخبر رکھتے ہیں، ان کی رپورٹنگ صاف ستھری اور راست ہوتی ہے۔ اس موقع پر سینئر شاعر سید لطیف خلشؔ، جناب عقیل احمد کے فرزندمحمد ندیم اور دیگر موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!