تباہ شدہ فصلوں کیلئے فی ایکڑ50 ہزار روپئے معاوضہ کا مطالبہ: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

0
Post Ad

بنگلور: (نامہ نگار )ریاست میں بے وقت بارشوں کی وجہ سے جن کسانوں کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، انہیںفوری طور پر فی ایکڑ 50ہزار روپئے کا معاوضہ ادا کیے جائیں۔اس بات کا مطالبہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کےریاستی صدر طاہر حسین نےکیا ہے ۔انہوں نےآج اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ حکومت ان سے کنارہ کشی کئے ہوئے ہے کیونکہ حکومت کے کان بہرے ہوچکے ہیں، آنکھیں نابینا ہوچکی ہیں۔ موسلا دھار بے وقت بارش کی وجہ سے کسان اور زرعی مزدوربے حدپریشان ہیں۔بارش کی وجہ سے کپاس، جوار، پھلی، دھان ، سپاری، مکئی جوار جیسی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اس لیے فصلوں کے نقصان کے سروے پر وقت ضائع کرنے کے بجائے فوری معاوضے کی رقم کسانوں کے کھاتے میں جمع کرانے کا کام ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ جن لوگوں کے مکانات منہدم ہوچکے ہیںاوریہ لوگ سڑکوں پر آچکے ہیں انہیں جلدازجلد5 لاکھ کا معاوضہ جاری کیا جانا چاہئے ، ساتھ ہی سیلاب کی زد میں آکر فوت ہوچکے خاندان کو 25 لاکھ کا معاوضہ دینے پر زور دیا گیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے حکام کو چاہئے کہ وہ پہلے تباہ شدہ فصلوں کی زمینوں کا دورہ کریں اورخود اسکا سروے کریں اورمنصفانہ طور پر مناسب معاوضہ فراہم کریں۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ کسانوں کو راحت فراہم کرنے میں تاخیر کی پالیسی اختیار کی جائیگی تواس پر ریاست بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!