مدرسہ عبد اللہ بن عباس ؓ میں پانچ سالہ خصوصی عالم کورس کا آغاز آؤ قرآن و حدیث براہِ راست سمجھیں: افسر علی ندوی

0
Post Ad

بیدر۔(محمد نعیم الدین)مفتی افسر علی نعیمی ندوی مہتمم مدرسہ عبد اللہ بن عباس کی اطلاع کے بموجب تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ تعلیم ہی وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: بیشک اللہ سے ڈرتے تو اس کے بندوں میں سے وہی ہیں جو اہل علم ہیں۔ا امام ابو حنیفہ ؒ کا قول ہے کہ اگر روئے زمین پر علماء اللہ کے ولی نہیں ہیں تو کوئی دوسرا ولی نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ جاہلوں کو اپنا دوست نہیں بناتا ہے۔علم ہی سے اللہ کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ ماں کی گود سے قبر تک علم حاصل کرنے کی عمر ہے۔جو دسویں پاس، فرسٹ ایئر، سکینڈ ایئر، کر میڈیکل اور انجینئرنگ اسٹریم میں زیر تعلیم طلبہ یا حفاظ طلبہ مکمل عالم بننے کے خواہش مند ہیں، انہیں مدرسہ عبد اللہ بن عباس ؓ روبرو مولانا آزاد انگلش میڈیم اسکول، مستعد پورہ بیدر نے دنیا کا معروف تعلیمی ادارہ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے پانچ سالہ خصوصی عالم کو رس کے نصاب کے مطابق درس کا آغاز کر دیا ہے۔ تعلیمی اوقات شام 8:30سے 10:30 بجے رات تک ہے۔مزید تفصیلات کے لیے موبائیل نمبر:8884901148 پر مفتی افسر علی نعیمی ندوی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!