اقراء ای لرننگ اکیڈمی کی جانب سے سیرت ِ صحابیات پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام “سیرت صحابیات کوئز پروگرام ” کا آغاز

0
Post Ad
تمام تعریفیں اللہ رب العزت کےلئے  ہیں جو تمام کائنات کا تنہا خالق و مالک ہے ، اُسی کے قبضہ قدرت میں ہم سب کی جانیں ہیں ،اُسی نے ہمیں پیدا کیا اور اُسی کی طرف ہمیں لوٹ کرجانا ہے۔ لاکھوں درود و سلام محسن انسانیت حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ پر جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے دین حق کی تکمیل فرمائی۔ اُسوہ رسول ﷺ کو تمام انسانوں کےلئے بہترین نمونہ قرار دیااور اُسی کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی تلقین فرمائی۔
ہمارا اس بات پر یقین ہیکہ اب رسول اللہ ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی پیغمبر آنیوالا نہیں ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اللہ کے حکم سے جس دین کی تبلیغ فرمائی اس نے انسانوں کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ جو قوم ذلالت میں مبتلا تھی اس نے اس قدر ترقی کرلی کہ ساری دنیا پر چھا گئی اور اس وقت کی سوپر پاور طاقتیں بھی ان کے تابع ہوگئیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے جو دعوت عرب سے شروع ہوئی تھی وہ ساری دنیا میں پھیل گئی اور اسی کا نتیجہ ہیکہ آج میں اور آپ اس دین کے پیروکار ہیں جسے خود خالق کائنات نے ساری انسانیت کے لئے پسند فرمایاہے۔
رسول اللہ ﷺ نے ایک صالح معاشرے کی بنیاد رکھی جسے صحابہ کرام رضی اللہ اجمعین نے آگے بڑھایا۔ اور اب یہ ذمہ داری خیر اُمت ہونے کے ناطے ہم پر عائد ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات ان لوگوں تک پہنچائے جو اس سے واقف نہیں ہیں۔ اور خود بھی ان تعلیمات پر عمل پیراہوں جن کی دعوت و تبلیغ ہمارا عین فرض ہے۔
اسلام سے قبل عورتوں پر بے شمار ظلم ڈھائے جاتے رہے ہیں ، عورت کا سماج میں کوئی مقام و مرتبہ نہیں تھا لیکن اسلام نے عورت کو بھی سماج میں بے شمار حقوق عطاکئے ۔غرض یہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ اسی ایک قول سے معاشرے میں عورت کی فضیلت سمجھی جاسکتی ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کے دور میں اور آپ ﷺ کے بعد بھی ایسی بے شمار خواتین گذری ہیں جنہوں نے دعوت دین کےلئے اپنا سب کچھ لٹا دیا ۔اپنا وقت، اپنی صلاحیتیں، اپنی قابلیت،اپنا مال  یہا ں تک کہ اپنی اولادوں کی قربانی دینی پڑی تو بھی پیچھے نہ ہٹیں۔  آج ضرورت اس بات کی محسوس ہوتی ہیکہ ان صحابیات کی زندگی کو پڑھا جائے ،سمجھاجائے  ،اس بات پر غور کیاجائے کہ آخر کس چیز کےلئے انہوں نے اپنے آپ کو وقف کررکھا تھا۔ گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ دین کی اشاعت میں وہ اپنا رول کس طرح اداکرتی تھیں۔ کس طرح انہوں نے ایک صالح معاشرے کی تعمیر میں اپنا رول ادا کیا اور رہتی دنیا تک کےلئے اپنا نام باقی رکھ چھوڑا۔جو دنیا میں بھی سرخرو رہیں اور آخرت میں بھی ان شاء اللہ بہترین بدلہ اپنے رب کے پاس پائینگی۔
اقراء ای لرننگ اکیڈمی کی جانب سے سیرت ِ صحابیات پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام  “سیرت صحابیات کوئز پروگرام ”   کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے پہلے  Episode  کا آغاز ان شاء اللہ 61 جنوری 2022 سے ہوگا۔
پہلے Episode میں ان شاء اللہ ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا اور اُم المومنین حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنھا کی سیرت کا مطالعہ کرینگے اور کوئز کے سوالات حل کرینگے۔
اس کے علاوہ اس پروگرام کی ایک خاص بات یہ رہیگی کہ قرآن مجید کی روشنی میں آپ لوگوں کے لئے ٹاسک رہیں گے ۔ یہ ٹاسک احکام خداوندی کے مطابق ہونگے جنہیں ہم اپنی عملی زندگیوں میں اپنا کر اپنی زندگیوں میں اس کی خیر و برکت دیکھ سکیں گے اور یہ ٹاسک ہمیں ہماری روز مرہ زندگی کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق گذارنے میں کافی مددگار ثابت ہونگے۔
سیرت صحابیات کوئز پروگرام کا پہلا Episode   10  دنوں پر مشتمل ہوگا۔
ریفرنس بک کے طور پر آپ ” تذکار صحابیات ”  اور  ” قرآن پر عمل ” کتاب کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دونوں کتابوں کی سافٹ کاپی آپ کو بھیج دی جائیگی۔
پروگرام کا آغاز 16 جنوری 2022 سے ہوگا ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15  جنوری 2022 مقرر ہے۔اکیڈمی کے بلاگ پر لنک دستیاب ہے۔
نوٹس ویڈیو اور پی ڈی ایف سافٹ کاپی کی شکل میں روزانہ بھیجے جائینگے۔
کوئز میں کامیاب ہونے پر روزانہ آپ کو آپ کی ای میل آئی ڈی پر سرٹیفکیٹ بھیجا جائیگا۔
پروگرام کے اختتام پر ان شاء اللہ ان شرکاء کو ڈیجیٹل اسکور کارڈ دیاجائیگا جنہوں نے 50 فیصد یا اس سے زائد اسکول کیا ہوگا۔
اس پروگرام کا مقصد سیرت صحابیات سے وقفیت حاصل کرنا اور معاشرے میں صالح انقلاب لانے کےلئے اپنی بساط بھر کوشش کرنا ہے ۔ کیونکہ انقلاب کا آغاز ہمیں خود اپنی شخصیت سے کرنا ہے ۔
مزید تفصیلات کےلئے آپ ہم سے فون نمبر  9035551913  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!