کمارسوامی کی کمٹھانہ آمد، کوئی اشتہار نہیں

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 21/اپریل (عبدالقدیر لشکری) دودفعہ کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کل 22/اپریل کو پارٹی کے اہم پروگرام میں کمٹھانہ تشریف لارہے ہیں۔ جب بھی کوئی بڑی سیاسی شخصیت آتی ہے تو ان کااستقبال ہورڈنگ، کٹ آؤٹ، بیانرس وغیرہ سے کی جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اخبارات کو اشتہارات بھی جاری کئے جاتے ہیں۔ جب ہم نے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اور جنتادل (یس) کے بااثر لیڈر جنا ب بنڈپاقاسم پور سے اشتہار کے لئے دریافت کیاتوان کاجواب بڑا ہی منطقی اور نفی میں تھاجس کا افشا ہم نہیں کرنا چاہیں گے۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ کل یعنی 22/اپریل کے کنڑی
اخبارات میں اشتہار شائع ہوں گے اور ضرور شائع ہوں گے۔ یہ معمول کی بات بنتی جارہی ہے کہ اردو اخبارات کو اشتہار نہ دیں اور کنڑاوالوں کو اشتہار دیاجائے۔ اگر اشتہار شائع ہونے پر پوچھا جائے کہ انہیں اشتہار کیوں دیاگیاتو جواب ملتاہے کہ وہ اشتہار ہم نے نہیں دیاہے۔ دوسری طرف مینارٹی قیادت جمہوریت کے چوتھے ستون صحافت کی تائید کرنے کے بجائے کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر پارٹی کی تائید کرتی نظر آتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتاہے۔ اس کاجواب نہیں ملتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!