جے ڈی ایس کا ”جنتا فالس“ کس کے لیے ہے؟ کانگریس لیڈرچندراسنگھ کا بنڈپاقاسم پور سے کڑا سوال

0
Post Ad

بیدر۔21/اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے کانگریس لیڈر چندر اسنگھ نے جنتا دل (ایس) پر سوال اٹھایا ہے،کہ سیکولر جنتا دل”جنتاجل دھارے“ نامی پروگرام چلا رہی ہے تویہ کس کیلئے ہے؟چندرا سنگھ نے سوال کیا کہ جنتا جل دھارے سے بیدر ضلع بالخصوص بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کو کیا فائدہ ہوگا؟کارنجہ ریزروائر کا پانی بیدرجنوب اسمبلی حلقہ کے کئی گاؤں کو فراہم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آج تک اسی حلقہ کے ایم ایل اے مسٹر بنڈپاقاسم پور نے کسانوں کے کھیت تک پانی پہنچانے کا کام نہیں کیا۔اس اسمبلی حلقہ کے کئی دیہاتوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے۔ وہاں پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ چندرا سنگھ نے جے ڈی ایس سے یہ بھی سوال کیا کہ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کی زمین کے لئے کہاں سے پانی لایاجائے گا؟چندرا سنگھ نے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آرہا ہے جنتا جل دھارے کے نام سے جے ڈی ایس ایک چال چل رہی ہے اور اس سے ضلع کے کسانوں، عوام، بالخصوص بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو ایک پیسہ کابھی فائدہ نہیں ہوگا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!