انجمن ڈگری کالج، شعبہ اردو نے پروفیسر حمید سہروردی کو پیش کی تہنیت

0
Post Ad

ویجاپور۔ 2/جون (محمدیوسف رحیم بیدری)جناب ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی کی اطلاع کے بموجب ممتاز افسانہ نگار پروفیسر حمید سہروردی کی پچاس سال سے زائد ادبی خدمات کے اعتراف میں مہارا شٹر اردو اکادمی (ممبئی) کے قومی سطح کے باوقار”مرزاغالب ایوارڈ“ سے نوازے جانے پرشعبہئ اردو انجمن آرٹس سائنس و کامرس کالج بیجاپور کرناٹک کی جانب سے30مئی صبح گیارہ بجے اقبال ہال انجمن کالج بیجاپور میں تقدس مآب حضرت سید شاہ محمود پیراں پیرزادے حسینی الہاشمی صاحب قبلہ(صدر انجمن اسلام) نے پروفیسر حمید سہروردی صاحب کی خدمت میں گل ہاے تہنیت پیش کی۔ تصویر میں دائیں سے بائیں ممتاز صحافی رفیع بھنڈاری،مسٹر عبدالرحمان ناصر، ڈاکٹر عبدالقادر فاروقی امریکہ، ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی(صدر شعبہئ اردو) اور پرنسپل ڈاکٹر اے این چڑکی دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!