صدر جمہوریہ ہند دہلی کو میمورنڈم، WPIکے قومی قائد جاوید محمد اور خاندان کے اراکین کو رہا کرنے کی گذارش بیدر ویلفیرپارٹی آف انڈیا نے دیا میمورنڈم

0
Post Ad

بیدر۔ 16/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) ویلفیرپارٹی آف انڈیا بیدر نے اپنے قومی قائد جناب جاوید محمد اور ان کے خاندان کے اراکین کی رہائی کے لئے مبشر سندھے انجینئر ضلع صدر کی قیادت میں ایک میمورنڈم ڈپٹی کمشنر بیدر کو آج 16/جون کو پیش کیاگیا۔جس میں کہاگیاہیکہ ویلفیرپارٹی آف انڈیا کے قومی قائد جاوید محمد، ان کی اہلیہ اور لڑکوں نے پریاگ راج میں ہوئے احتجاج میں حصہ نہیں لیا۔ لیکن اترپردیش کی پولیس نے آدھی رات کو ان کے مکان پہنچ کر انھیں گرفتار کرلیا۔ ان کے ساتھ ساتھ 40معصوم شہریوں کو بھی گرفتار کیاگیاہے۔ اسی طرح 2019کے تبدیل شہری قانون کے خلاف احتجاج کررہے اہم افراد کے مکانات پر بلڈوزر چلانے کاغیر قانونی کام کیاگیاہے۔ جس پر پابندی لگائی جائے۔ اسی طرح رانچی احتجاج میں دو نابالغ نوجوانوں کوپولیس کی گولی کاشکار ہوناپڑا۔ اس حادثہ کی عدالتی جانچ کرائی جائے۔ ہم اس یادداشت کے ذریعہ آپ سے توقع رکھتے ہیں کہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے معصوم افراد کی رہائی کا حکمنامہ جاری کریں گے۔ یادداشت پیش کرنیو الوں میں انجینئر مبشر سندھے، بابوراؤ ہوننا، مسٹرمول بھارتی، جناب حامد قادری، جناب عرفان احمد، جناب محمد رضوان، جناب ابراھیم، جناب عبدالصمد قاضی، جناب محمد محی ناز، جناب ذیشان، شیرو، اور سراج پاٹل وغیرہ شامل تھے۔ اس بات کی اطلاع WPIبیدر کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!