راج راجیشوری آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں خون کا عطیہ کیمپ

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 16/جون (محمدعبدالقدیر لشکری) ہمناآباد کے راج راجیشوری آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیاگیا۔جس کا افتتاح TAPCMSکے چیرمین ابھیشیک آرپاٹل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ بعدازاں انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان کو صحتمند زندگی کے لئے بہتر خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے نہ ہونے سے خون سے متعلق کئی ایک امراض کا وہ شکارہوجاتاہے۔ خون کا عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن ہر سال 14 جون کو منایا جاتا ہے تاکہ زندگی بچانے کے لیے محفوظ خون اور خون کی پیدائش کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔اگر لوگ رضاکارانہ طور پرخون کا عطیہ کریں تو انسانی معاشرہ صحت مند ہو سکتا ہے،انھوں نے مزید کہاکہ ہر خون عطیہ کرنے والا زندگی کوبچانے والا ہوتا ہے، آپ کا خون ایک خاندان کی زندگی بچا سکتا ہے، اِدھر خون آپ میں دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے، لیکن جو زندگی ضائع ہوئی وہ واپس نہیں آسکتی۔ لہٰذاخون کا عطیہ دیں اور زندگیاں بچائیں۔اس موقع پرڈاکٹرس کے علاوہ ابھیشیک پاٹل کے حامی نوجوان موجودتھے۔ جناب عبدالقدیر لشکری نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!