آج بیدر مستقر اور ضلع کے تمام تعلقہ جات میں قومی لوک عدالت کاانعقاد

0
Post Ad

بیدر۔ 24 جون (محمدیوسف رحیم بیدری) سرکاری اطلاع کے بموجب آج 25 جون بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بیدر ڈسٹرکٹ کورٹ سمیت ضلع کی تمام تعلقہ عدالتوں میں قومی لوک عدالت منعقد کی جارہی ہے۔ اس عدالت میں زیر التواء موٹر گاڑی کے حادثوں کا تصفیہ بھی شامل ہے۔ زمین کے حصول، بلدیاتی اداروں کے خلاف درج بینکوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے مقدمات، اور مزدوروں کے معاوضے کے معاملات،ودیگر مقدمات اس قومی لوک عدالت میں آپسی رضامندی سے طے ہو سکتے ہیں۔بیدر ضلع سیشن جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین جناب بسواراج چیگ ریڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیدر کی عوام اس قومی لوک عدالتسے فائدہ اٹھائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!