کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (امبیڈکر واد) ضلع کمیٹی بیدر کے وزیراعلیٰ کرناٹک سے مطالبات

0
Post Ad

بیدر۔ 24/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (امبیڈکر واد) ضلع کمیٹی بیدر نے آج جمعہ کو ڈپٹی کمشنر بیدر جناب گووند ریڈی کے توسط سے ایک یادداشت وزیراعلیٰ کرناٹک کو پیش کی جس میں مختلف مطالبات درج ہیں۔ جن کا ذکر یہاں کیاجارہاہے (۱) تعلیمی ماہر روہت چکراتیرتھ کی چیرمین شپ میں قائم کی گئی ٹکسٹ بک کمیٹی کو ختم کیاجائے۔ اور سابق میں تشکیل دی گئی پروفیسر برگور رامچندر پا کی چیرمین شپ والی کمیٹی کی نصابی کتابیں اسکولوں میں جاری کی جائیں۔ (۲) ایس سی /ایس ٹی کے لئے قائم اسکیم SCSP/TSP میں ہورہے مالی خرد برد پر روک لگائی جائے۔ اور دلت مخالفت سیکشن 7(d)کوختم کیاجائے۔ (۳) ملناڈ علاقہ (چکمگلور، کوڈگو، شیموگہ اور ہاسن) میں کافی پلانٹ غیرقانونی طریقے سے حاصل کئے جارہے ہیں۔ کسی بھی طریقے سے حکومت مالکان کی جانب سے دئے جارہے گتہ پرروک لگائیں۔ (۴)PTCLقاعدہ مستر د کیاجائے۔ جس کے سبب عدالتوں میں نچلے طبقات کے خلاف کئے گئے فیصلہ خود بخود مستر دہوں گے۔(۵) نچلے طبقات پر ہورہے مظالم، قتل، عصمت ریزی مقدمات پر قابو پانے میں ناکام محکمہ پولیس کے افسران کے خلاف قدم اٹھائے جائیں۔ محکمہ کو جوابدہ بنایاجائے۔(۶) بلدیاتی ملازمین کے لئے سہولتیں دی جائیں۔(۷)مکان نہ رکھنے والے غریب اور دلت طبقہ کو مفت رہائشی سہولیتیں دی جائیں۔ (۸)تلنگانہ ریاست کی ”دلت بندھو اسکیم“کے طرز پر دلت خاندان کو 10لاکھ روپئے دئے جائیں۔ (۹)ہر ضلع میں ایس سی طبقہ کو شمشان بھومی منظور کی جائے۔ یادداشت پر رمیش داکڑگی رکن ریاستی کمیٹی، راج کمار بن نیر علاقہ معاون سنچالک اور سبھاش جیوتی ضلع سنچالک وغیرہ کے دستخط موجودہیں۔ یہ یادداشت خود ڈپٹی کمشنر بید رنے آکر دلت قائدین سے ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطہ میں حاصل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!