بسوا کلیان میں آئیڈیل اداراجات کے طلبہ کو عطائے عہدہ و تاج پوشی کا رنگا رنگ تقریب

0
Post Ad

بسواکلیان : – آئیڈٰل گلوبل اسکول بسواکلیان میں  عطائے عہدہ و تاج پوشی کی رنگارنگ انویسٹیچر تقریب منعقد ہوئی جو انتہائی نظم و ضبط اور مارچ پاس و استقبالیہ کی ایک بہترین مثال رہی۔ اس تقریب میں اسکول ہذا کے طلبہ کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ پہلا لیبرٹی ہاؤس، دوسرا جسٹس ہاؤس، تیسرا ایکویلیٹی ہاؤس اور چوتھا فٹرنیٹی ہاؤس۔ ان ہاؤسز کے کپتان اور وائس کپتان بھی چنے گئے۔ اس کے علاوہ اسٹوڈنٹس پارلیمنٹ بنائی گئی جس میں مختلف عہدوں کے لئے طلبہ کے درمیان انتخابات بھی کرائے گئے۔ پورے اسکول کےلئے لڑکوں میں head boy اور لڑکیوں میں ہیڈ گرل head girl  اور اسپورٹس کپتان بھی منتخب کئے گئے۔ چنے گئے طلبہ کی تاج پوشی بھی عمل میں آئی۔ اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے صدر آئیڈیل ادارہ جات جناب مجاہد پاشاہ قریشی  نے کہا کہ طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کےلئے اور ان کی پوشیدہ ہنر کو نکھارنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ لیڈر وہ نہیں جو سروں پر راج کرے بلکہ لیڈر وہ ہے جو دلوں پر راج کرے۔ اس موقع پر امر کلکرنی پی یس آئی بسواکلیان نے اسکول ہذا کے طلبہ کی صلاحیتوں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ مہمانانِ خصوصی   شری کلیان اپا نودگی, گروناتھ گڈےضلعی صدر  سدبھوانا منچ بیدر, اور پروفیسر ایس جی کرنے, نے طلبہ کی حوصلا افزائی کی آئیڈیل اسکول کے نظم کو سراہتے ہوئے خطاب کیا ۔ڈاکٹر سدانند پاٹل، امیر سیٹھ صدر عید گاہ کمیٹی، غفار صاحب قریشی صدر جمیعت القریش بسواکلیان، شلونت برادر سی آر پی و دیگر مہمانان موجود تھے۔ محترمہ سشما نے اظہار تشکر پیش کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!