بسو کلیان قلعہ کی صفائی کا پروگرام

0
Post Ad

بسواکلیان:( نعیم الدین نامہ نگار) تمام سرکاری محکموں کی جانب سے بسواکلیان کے تاریخی قلعہ کو 16 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر محکمے کو ایک ایک سیکٹر الاٹ کیا گیا ہے۔جس کا مقصد قلعہ کی صفائی کرنا ہے ۔ آج کے صفائی کے پروگرام میں 1000 سے زائد افراد نے حصہ لیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بیدر شری گووند ریڈی آئی اے ایس نے کہا کہ ہم نے 15 اگست تک پورے قلعے کو صاف کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ محکموں کو مستقل طور پر سیکٹر الاٹ کر دیے جائیں گے تاکہ صفائی کا کام تیزی سے کیا جاسکے۔ یہ اقدام دوسرے اضلاع میں بھی اٹھایا جائے گا۔انہون نے مزید بتایا کہ آج پاپنش ٹینک کی صفائی میں بھی 300 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا جن میں محکمہ پولیس، محکمہ سی ایم سی، یووا ٹیم، بامبے برڈ این جی او، این سی سی اور این ایس ایس نے مدد کی۔
ہم ان اقدامات میں مزید عوامی شرکت کی توقع کرتے ہیں۔ اس موقع پر
سپریٹنڈنٹ آف پولیس شری کشور بابو، آئی پی ایس ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر محترمہ شلپا ایم، آئی اے ایس، تحصیلدار بسواکلیان و دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!