خانہ بدوشوں کے مسائل سے واقفیت کے لئے ایم ایل سی اروندکمارارلی کا دورہ

0
Post Ad

اوراد۔18/جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری) رکن قانون سازکونسل جناب اروند کمار ارلی نے اوراد تعلقہ کے اوراد شہر کے خانہ بدوش/ نیم خانہ بدوش لوگوں کا مسئلہ سننے کے لئے کالونی کا دورہ کیا۔ جہا ں بارش کے سبب کیچڑ کی بہتات اور پانی کامسئل درپیش تھا۔ وہاں کے مسائل کو دیکھنے کے بعد انہوں نے عہدیداران کو فون کرکے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پربی سی ایم تعلقہ افسر سنگیتا برادار، پٹن پنچایت کمشنر شیوکمار گھاٹے، پارٹی قائد شیوراج دیشمکھ، رامنا وڈیار، اجن ریڈی، تعلقہ پنچایت سابق صدر نہرو پاٹل، یووا کانگریس کے دتاترے باپورے، سوشیل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری ملکارجن جمبگی، بابوراو تارے، پرکاش جادھو اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع رکن کونسل کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!