رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا کی بونال تہوار میں شرکت کسانوں اور ریاست کی ترقی کے لئے دعا کا اہتمام

0
Post Ad

حیدرآباد:۔ ایم ایل سی محترمہ کے کویتا نے اتوار کو سری اجینی مہاکالی مندر میں سونے کا بنگارو بونم پیش کیا۔ دختر وزیراعلیٰ صنعت نگر مونڈا مارکیٹ ادیا نگر سے تقریباً 2 ہزار خواتین کے ہمراہ پیدل چل کر مندر پہنچیں اور خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہوں نےکسانوں کو نقصانات سے محفوظ رہنے کے علاوہ ریاست کی ترقی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی حفاظت اور ان کی بھلائی کے لئے دعا کی۔ بونال تہوار کے موقع پر سکندرآباد میں بلدی حکام اور پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ مذکورہ تہوار کل بھی جاری رہےگا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ پولیس ہرحرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ درشن کے لئے آنے والوں کے لئے پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے اور مندر کے قریب ہیلتھ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!