وقف اڈوائزری کمیٹی ضلع بیدر کے چیرمین نے اپنے عہدہ کاجائزہ لیا، اروندکمارارلی ایم ایل سی نے انچارج منسٹر سے کئے سوال

0
Post Ad

بیدر۔ 3/اگست (پریس ریلیز)بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی تشکیل دئے جانے کایکم اگست 2022؁ء کواعلان ہوا اور تیسرے دن یعنی 3/اگست چہارشنبہ کو بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی کے چیرمین جناب محمد شفیع الدین بھالکی نے اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کرلیا۔ جس کے لئے میں انہیں مبارک باد پیش کرتاہوں۔ یہ بات بیدر کے رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی نے کہی ہے۔ وہ سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سدرامیاکے 75ویں سالگرہ منانے داونگیرے تشریف لے گئے ہیں۔ MLCاروندکمارارلی نے واٹس ایپ پر تصاویر دیکھ کر سوال کیاہے کہ جناب محمدشفیع الدین نے اپنی چیرمین شپ کا جائزہ ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلاس ہال میں لیاہے تو ضلع وقف آفیسر کو چھوڑ کرڈی سی آفس کے کتنے ذمہ داران وہاں موجودتھے؟ڈپٹی کمشنر نہ سہی، آیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا دیگر عہدیداران اس عہدے کاجائزہ لینے والے جلاس میں موجود تھے؟ یہ کس طرح عہدہ کا جائزہ لینے والا اجلاس ہے کہ بی جے پی کے سبھی نیتا شہ نشین پرنظر آرہے ہیں، بیدرضلع وقف اڈوائزری کمیٹی کے نئے چیرمین محمدشفیع الدین جھک کر کاغذات پر دستخط کررہے ہیں جبکہ متعلقہ افسران غائب ہیں؟کیا یہی قوانین اور یہی پروٹوکال ہے؟بیدر ضلع انچارج منسٹرشنکرپاٹل مونین کوپا اس کافوری جواب دیں۔ایم ایل سی نے الزام لگایا کہ بیدر میں زیادہ تر آفس حکومت کے نہیں بی جے پی کے آفس بن گئے ہیں۔ مسٹراروند کمار ارلی ایم ایل سی نے بی ڈی اے چیرمین بابووالی سے خاص طورپر درخواست کی ہے کہ وہ وقف پراپرٹی بچانے وقف بورڈ بیدر کاساتھ دیں۔ کرناٹکااسٹیٹ حج کمیٹی کے ریاستی چیرمین رؤ ف الدین کچہری والا بھی وقف پراپرٹی کے تحفظ کے لئے اپنے رسوخ کو استعمال کریں۔خاموش نہ بیٹھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!