الجمعیت القریش ٹرسٹ بسواکلیان کے انتخابات

0
Post Ad

بسواکلیان: مستان خان منشی کے اطلاع کے مطابق مجاہد پاشاہ قریشی، مشیر اعلیٰ الجمعیت القریش ٹرسٹ بسواکلیان ضلع بیدر کرناٹک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الجمعیت القریش ٹرسٹ بسواکلیان رجسٹرڈباڈی جو 1994سے جمیعت القریش برادری کے جملہ امور کی نگرانی و ترقی کے ساتھ انتظامی امور دیکھتی ہے تاکہ برادری کے افراد میں سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی کاشعور پیدا ہوسکے۔ ہر دو سال میں ایک بار انتخاب بذریعہ پرچہ رائے دہی (ballot Paper)اپنی پسند کے قابل ذی فہم اور جوابدہ افراد کو منتخب کرتی ہے۔ امسال 2021-23کے لئے مورخہ 10/ اپریل کو رائے دہی دفتر جمعیت القریش بسواکلیان میں رکھی گئی ہے اور رائے شماری 11(counting) /اپریل 2021صبح 11:00بجے ہوگی۔جملہ 34 لوگ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
جمعیت القریش برادری سے بھرپور استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔ اور انتخابات پرامن، پرجوش اوربھائی چارہ کے ساتھ انجام دیں تاکہ نظم جمعیت بہتر اور جمہوری انداز میں آگے چلتا رہے۔یہ انتخابات کی نگرانی جناب مجاہد پاشاہ قریشی ومولانا عبد السلام صاحب قاسمی اور حافظ میر فرخندہ علی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!