بی جے پی نے مجھے ٹکٹ نہ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے:ملیکارجن کھوبا

0
Post Ad

بسواکلیان۔ 9اپریل (نعیم الدین چابکسوار) بی جے پی سے بغاوت کرچکے سابق رکن اسمبلی ملیکارجن کھوبا نے آج ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کو انتباہ دیاکہ اس نے مجھے ٹکٹ نہ دے کر بڑی غلطی کی ہے۔ اور اس طرح اس نے مجھ پر ظلم کیاہے۔ اسی کے ساتھ انھوں نے انکشاف کیاکہ بسواکلیان اسمبلی حلقہ سے کئی ووٹر س شناختی کارڈ غائب ہیں۔ اور دوسری جانب 16ہزار رائے دہندگان جعلی ہیں۔ بھگونت کھوبا نے پچھلے انتخابات میں جنتادل (یس) کوچھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور شکست کھاکر دوسرانمبر حاصل کیاتھا۔ اس دفعہ انہیں امید تھی کہ دوبارہ بی جے پی کاٹکٹ انہیں ہی ملے گا۔ لیکن ایک نئے فرد شرنوسلگرا کو بھاجپا نے ٹکٹ دیا جس سے ناراض ہوکر وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ موصوف نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ہلسور، راجیشور، مٹالہ کے علاوہ ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے اراکین میرے دوست ہیں۔ اور بسواکلیان کی عوام میرے ساتھ ہے۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ میرے انتخابی نشان ناگر پر بٹن دباکر مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ میرانمبر11واں ہے۔ موصوف نے رکن پارلیمان بھگونت کھوبا سے کہاکہ میں آپ کی بہت عزت کرتاہوں۔ اور آپ سے گذار ش کرتاہوں کہ آپ ایم پی انتخابی مہم کے لئے وقت نکالیں اب نہیں۔ اب وقت دیں گے تو یہ وقت ضائع ہوگا۔ مسٹر کھوبا نے اپنے دور میں کئے گئے کاموں کومثالی کام بتایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!