عام آدمی پارٹی کا اجلاس

0
Post Ad

بسواکلیان : شہر کے گاندھی چوک میں واقع ماموں فنکشن ہال میں عام آدمی پارٹی کی مقامی شاخ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس مبین مقامی صدرنے بتایا بسواکلیان میں منعقد ہونے جارہے ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کسی بھی دوسری پارٹی کی تائید نہیں کررہی۔لہٰذا عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام کارکنان جس کسی کو بھی چاہے اپنا ووٹ دے سکتے ہیں۔دیپک مالگار ضلعی صدر بیدر نے کہا کہ تعلقہ و ضلع پنچایت انتخابات میں عام آدمی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔اجلاس میں موجود مہمان خصوصی وجئے شرما ریاستی صدر نے ریاستی سطح پر عام آدمی پارٹی کی سرگرمیاں بیان کی۔ اس موقع پر ببلو شیخ، مدھوکار کامبلے، شیخ اکرم،سچن میترا،موہن،تاج الدین اور دیگر پارٹی ورکرس موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!