منااکھیلی کے مختلف مقاما ت پر پرچم کشائی

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 16/اگست (عبدالقدیرلشکری) چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں واقع این ایس پیٹرولیم میں جناب نورالدین مستان سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناباد نے 75 ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر پرچم کشائی کااہتمام کیا۔ جناب یوسف علی جمعدارسابق چیرمین منااکھیلی گرام پنچایت کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ اسی طرح جناب نورالدین مستان سابق رکن کرناٹکا اسٹیٹ وقف کونسل بنگلورکے ہاتھوں آر۔ وی۔ پبلک اسکول منااکھیلی کراس میں پرچم کشائی ہوئی۔ اس موقع پر جناب محمد نصیر باغبان صدر کانگریس میناریٹی سیل بیدر ساوتھ اور بہت سارے طلبہ،نوجوان اور بزرگ وغیرہ شامل تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!