اہلیان بیدر اپنے مکانات پر سے فوری قومی پرچم نکال کر حفاظت سے گھروں میں رکھیں:ڈپٹی کمشنر گووندریڈی

0
Post Ad

بیدر۔ 17/اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) بید رکے ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی نے ایک تازہ سرکلر جاری کرکے اہلیان ضلع بیدر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر لگائے گئے(قومی پرچم) ترنگے نکال کراپنے اپنے گھروں میں بحفاظت رکھیں۔ یہ نکالے گئے قومی پرچم ادھر اُدھرپھینکے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیے کیونکہ”ہرگھر ترنگا“ مہم کے تحت گھروں پر ترنگا لہرانے کی تواریخ 13/اگست تا15/اگست ہی دی گئی تھیں لیکن پتہ چلاہے کہ ابھی بھی لوگوں نے اپنے گھروں پر ترنگالگارکھاہے۔ڈپٹی کمشنر نے زور دے کر کہاہے کہ اپنے گھروں (دوکانوں وغیرہ سے) فوری قومی پرچم نکال کر اس کو پورے احترام سے بحفاظت رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!