اسکالرشپ جاری کرنے کے لئے ساگر کھنڈرے کی قیادت میں طلبہ وطالبات کااحتجاج

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 9/ڈسمبر (عبدالقدیر لشکری) ریاستی بی جے پی حکومت کے خلاف جس نے پچھلے تعلیمی سال (2021-22، 2022-23) سے اعلیٰ تعلیم جیسے بی ای، ایم بی اے، ایم سی اے، بی فارم وغیرہ حاصل کرنے والے غریب طلبہ کو اسکالرشپ نہ دے کر طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ اس ضمن میں آج بھالکی میں تمام کالجوں کے طلباء نے نوجوانوں کے دوست جناب ساگر ایشور کھنڈرے کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ساگر کھنڈرے اپنے والد ایشور کھنڈرے ہی کی طرح کم عمری میں ہی بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے اور وہ عوامی خدمت میں مصروف رہے۔بھالکی کے عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ احتجاج B.K.I.T کالج سے شروع ہوا اور تحصیل دفتر تک مارچ کیا اور تحصیلدارکے توسط سے معزز وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کو اسکالرشپ کی جلد منظوری کے لیے ایک عرضداشت پیش کی گئی۔ وہ غریب طلباء جو اسکالرشپ کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس سے انھیں مدد ہوگی ورنہ ان کی تعلیم خطرے میں پڑجائے گی۔ اس بات کی اطلاع نوجوان قائد ساگر کھنڈرے نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!