نابینا بچوں میں پھلوں کی تقسیم

0
Post Ad

گلبرگہ۔ 9/دسمبر (راست) گلبرگہ شریف کے ایوان شاہی میں واقع نابینا بچوں کے ہاسٹل پہنچ کرممتاز سماجی کارکن اور مؤظف محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدارنے ”عالمی یومِ معذورین“ کے موقع پرہاسٹل کے طلبہ میں پھل تقسیم کئے۔ان کے ساتھ ان کے فرزنداصغرجناب خواجہ سراج الدین انعامداربھی موجودتھے۔ خواجہ فریدالدین انعامدار نے نابینا طلبہ سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیاکہ وہ اپنے آپ میں موجود کسی کمی کے سبب خود کو دوسروں سے کم تر نہ سمجھیں۔ دنیاپرفیکٹ لوگوں کی جگہ نہیں ہے۔ یہاں ہرشخص میں کچھ نہ کچھ کمی ہے۔ بس دیکھنے والی آنکھ چاہیے۔ انھوں نے بڑے لڑکوں سے کہاکہ وہ اپنی زبان اور کپڑوں کوصاف ستھرا رکھیں اور لوگوں سے ملتے ہوئے اخلا ق کامظاہرہ کریں۔ اس موقع پر وارڈن لکشمی کانت اور شرد پاٹل بھی موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!