چٹگوپہ میں تقریب ولیمہ

0
Post Ad

ہمناآباد۔9/جنوری (محمد جاوید احمد) چٹگوپہ کی معروف شخصیت جناب محمد غوث الدین بانگی مامو ں کے پوتے محمد قطب الدین بانگی کے فرزند محمد عاقب الدین انجینئرکا نکاح دختر امجد خان ساکن شاہ آباد ضلع گلبرگہ سے بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد ابو بکر میں بحسن و خوبی عمل میں آیا۔ خطبہ ئ نکاح مولانا سید مصباح الدین حسامی نے پڑ ھایا۔ بعد نماز مغرب شرکاء کے لئے طعام کا نظم سہارا فنکشن ہال میں کیا گیا تھا۔ کل بروز اتوار بعد نماز مغرب ولیمہ کی تقریب محمود گارڈن فنکشن ہال چٹگوپہ میں رکھی گئی جسمیں شرکت کے ذریعہ مہمانان اور دوست احباب نے عروس و عروسہ کو دعاؤں سے نوازا۔اسموقع پر محمد ظہیر الدین بانگی، محمد قطب الدین بانگی، محمد ضمیر الدین بانگی، محمد ضیاء الدین بانگی،سید شان الحق بخاری، رکن بلدیہ محمد تبریز بانگی، تاج الدین شیخ، معین بیگ، سید معین الدین کے علاوہ دیگر رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ اس بات کی اطلاع محمد جاوید احمد نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!