بسوا کلیان محکمہ تعلیمات کے زیرِ انتظام کلچر پروگرام کا انعقاد, ذکری اُردو اسکول کو اسنادات اور بہترین کارکردگی پر میڈل

0
Post Ad
بسواکلیان : شہر کے ذکریٰ اُردوہائیرپرائمری و گرلزہائی اسکول کی جانب سے بی کے ڈی بی فنکشن ہال بسوا کلیان میں وچنا گیانا و کلچرل پروگرام منعقد کیاگیا۔ جس میں مدرسہ ہذٰا کے طلباء و طالبات نے مختلف قومی گیت میں بچوں نے اپنی معصومیت کے ساتھ مُلک کو اپنی صلاحیتوں کو نچھاور کرنے اور دیش کے لئے سب کچھ قربان  والے ناچ گانے کیئے اس کے علاوہ ادبی، تعلیمی و ثقافتی سرگرمیاں بہت ہی خوبصورت اندازمیں پیش کیے۔
ہر ایک سرگرمی پر مہمانان کی داد تحسین ملتی رہی۔ محکمہ تعلیمات بسوا کلیان کی جانب سے ذکری اُردو پرائمری اسکول اور ذکری اُردو ہائی اسکول کو صدر کے زریعے کپ اور اسناد پیش کیا گیا۔۔ اس موقع پر شری شانت گوڈا برادر تحصیلدار بسواکلیان، پربھاکر کڑ ماسے, بی آر سی کوآر ڈینیٹر، بسواراج پاٹل تعلقہ فزیکل ایجوکیشن افسر  ،ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی بسواکلیان، جناب مجاہد پاشاہ قریشی جنرل سیکریٹری ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی، محمد نعیم الدین صاحب ایڈمینسٹریٹر ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی، محمد مستان صاحب سی آر پی، محمد امام الدین صاحب سی آر پی، شری گری دھر سی آر پی مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک رہے ۔ واضع رہے کہ ذکری سوسائٹی کی طرف سے تمام کی شال پوشی کے ساتھ مومنٹو, پیش کیا گیا۔۔ انہوں نے طلباء کی کارکردگی پر انہیں سراہا اور وقتاَ فوقتاَ اس طرح کی سرگرمیاں انجام دیتے رہنے کو کہا۔ محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر مدرس ذکریٰ اردو گرلز ہائی اسکول، محترمہ وسیم سلطانہ صدر مدرس ذکریٰ اُردو ہائیرپرائمری اسکول, تقدیس فاطمہ, اسماء تحریم, شگفتہ خانم, رسول بی, تقدیس انجم, اولیاء پاشا کے علاوہ دیگر اساتذہ اور اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجود رہی۔ طلباء کی بہترین کارکردگی پر سوسائٹی کی طرف سے اسنادات سے نوازا گیا۔ بسوا کلیان کے تمام تعلیمی اداروں کو ہفتہ ساتھ میں ہر پیر کو دو دو اسکولوں کی جوڑی بنا کر محکمہ تعلیمات اور ضلعی انتظامیہ بیدر کی طرف سے کلچر پروگرام کرنے كا باضابطہ احکامات جاری کیے ہیں ۔۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!