سماجی خدمت گار خواجہ فریدالدین انعامدار اورشاعرو صحافی محمدیوسف رحیم بیدری کی تہنیت

0
Post Ad

بیدر۔ 6/فروری (راست) ہر دور میں گلبرگہ اور بیدردوایسے شہر رہے ہیں جن کی تاریخ اور جن کے افراد ساتھ ساتھ جیتے اور دنیاوآخرت میں نام کماتے ہیں۔ یہ دونوں شہر صوفیائے کرام کامسکن سابق میں رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال بھی کم وبیش ایسی ہی ہے۔ اسی حوالے سے کل شب حضرت مرزاچشتی صابری نظامی مؤظف سپرنٹنڈنٹ کرائمس محکمہ پولیس بیدر کی رہائش گاہ، صوفی منزل، نزد درگاہ حضرت خاص ماں بی (خاص محل)، عقب درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ بیدر میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم ِ پیدائش کے بابرکت موقع پر اردو کے دوسپاہی گلبرگہ کے خواجہ فریدالدین انعامداراور بیدر کے محمدیوسف رحیم بیدر کی اردو زبان، سماجی خدمات، ادبی وتعلیمی اورصحافتی کاوشوں کے پیش نظر حضرت مرزاچشتی صابری نظامی نے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔مذکورہ افراد کاتذکرہ بھلے الفاظ میں کیا۔ حقائق پر مبنی باتوں کاروحانی پہلو پیش کیا اور ان دونوں کے حق میں دعائے دیں۔حضرت مرز اصاحب کاکہناتھاکہ خدمت خلق دراصل خدمتِ خالق ہے۔ اس موقع پر ان کے کئی ایک مریدین اور حامیان موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع حضرت مرزا صاحب کے ذرائع نے دی ہے۔واضح رہے کہ صوفیامنزل میں مختلف اوقات میں درس تصوف دیاجاتاہے۔ تصوف سے استفادہ کے خواہشمندوہاں آن جمع ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!