جیورگی میں کسانوں کے مسائل کو لےکر حکومت سے جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کے ذمےداروںکا مطالبہ

0
Post Ad
 جیورگی: جیورگی تعلقہ کسانوں سے بھرا ہے،یہاں کے کسانوں کا انحصار توورکی فصل پر ہے۔ہماری ریاست کو توور کی دال کا 50فیصد حصہ یہیں سے فراہم ہوتا ہے۔اس مرتبہ شدید بارش کی وجہ سے ہزاروں یکڑ پر محیط توور کی فصل تباہ ہوگئی ،ان کسانوں کے لئے معقول تعاون حکومت کرنا چاہئے،  آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے پینے کے پانی کا مسئلہ کھڑا ہوسکتاہے، جانورں کے لئے چارہ کانہ ہونا بھی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔جیورگی تعلقہ کے لوگوں کو ان پریشانیوں سے بچانے کے لئے حکومت کرناٹکا نے ملاباد یاتنیراوری کا پروجکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے ذریعے ہزاروں یکڑ زمین کے لئے آب رسانی کی سہولت میسر ہوگی اور پینے کا صاف پانی کا نظم بھی ہو سکے گا۔لیکن یہ صرف اعلان بن کر رہا،اس یوجنا کا مطالبہ 25سالوں سے ہو رہا ہے،15سال پہلے حکومت سے منظوری ملی،اب تک صرف 20فیصد کام ہو سکا،موجودہ حکومت اس سال اپنے بجٹ میں 290کروڑ رہپئے ملاباد یاتنیراوری پروجکٹ کے لئے مختص کیا تھا،لیکن آج تک ایک روپئہ بھی جاری کر نہ سکی۔حکومت کے ظلم و  ناانصافی کے خلاف آدرش گرام سمیتی یالور نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا،پچھلے 56دنوں سے جیورگی تعلقہ تحصیلدار کے دفتر کے روبرو دھرنا پر بیٹھ گئے،تعلقہ کے کسان ان کا بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔جنوری 27تاریخ کو تعلقہ سطح پر کسانوں نے احتجاج کیا جس میں 2ہزار سے زیادہ کسانوں نے حصہ لیا۔ریاستی وزیر مرگیش نرانی وزٹ کر کے رقم جاری کرانے کی یقین دہانی کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے۔
آج آدرش گرام سمیتی یالوار کے صدرابراہیم پٹیل،سہابالوے کلبرگی کے سنچالک ڈاکٹر مہیش راٹھوڈ ،بابو پاٹیل اورفضل احمد کونڈگولی جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے دفتر پہنچ کر امیرحلقہ اور معاون امیر حلقہ سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا،پر امن دھرنا اور احتجاج کی تفصیلات پیش کرتے ہوۓ،تعاون دینے کی گزارش کی۔امیر حلقہ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صاحب نے کہا کہ جیورگی تعلقہ کو امن و امان کا مرکز بنائیں،تمام طبقات کے بنیادی حقوق کے لئے کام کریں۔ معاون امیرحلقہ جناب محمد یوسف کنی نے کہاکہ پرامن طریقہ پر اپنے حقوق کے لئے کوشش کرنے والوں کے ساتھ جماعت کھڑی رہے گی۔جماعت حق اور انصاف کا ساتھ دے گی۔ظلم اور استحصال کے خلاف جدو جہد کرتے رہے گی‌۔اس موقع پر ڈاکٹر مہیش راٹھوڈ اور ابراہیم پٹیل نے یقین دلایا کہ احتجاج اور دھرنا کسانوں اور عام انسانوں کی بنیادی حقوق کے لئے رہیگا اور یہ پرامن ہوگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!