صحافت ہماری پارٹی بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) کا تعاون کریں:MLAبھوپال ریڈی

0
Post Ad

بیدر۔ 20/فروری (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر ضلع بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) پارٹی انچارج اور رکن اسمبلی نارائن کھیڑ(تلنگانہ) جناب بھوپال ریڈی نےآج موبائل پرنارائن کھیڑ سے بات کرتے ہوئے بیدر کے صحافیوں سے کہاکہ ہماری پارٹی بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آرایس) کا آپ لوگ تعاون کریں۔بیدر ضلع میں ہماری پارٹی عنقریب لانچ ہونے جارہی ہے۔ بیدرضلع کی عوام کاآشیرواد ہوگاتو ہماری پارٹی عوام کی خدمت کرسکے گی۔ اسی طرح صحافیوں سے ہماری درخواست ہے کہ پارٹی کے لانچ کرنے اوراس کے پیغام کولوگوں تک پہنچانے میں پارٹی کی مدد کریں۔ واضح رہے کہ بی آرایس تلنگانہ کی برسراقتدار پارٹی ہے جس کاپرانانام TRSتھا، اس نام کو BRSسے بدل دیاگیاہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ جناب سید جمیل قادری اور دیگر قائدین نارائن کھیڑمیں موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!