صدرمعلمہ سعیدہ بیگم صاحبہ کے سانحہ ئ ارتحال پرادارہ ء ادبِ اسلامی ہند بیدر کی خواتین ونگ نے تعزیت پیش کی

0
Post Ad

بیدر۔ 20/فروری (پریس نوٹ) محترمہ رخسانہ نازنین صدر ادارہ ادب اسلامی ہند، خواتین ونگ بیدر نے مؤظف صدر معلمہ سعیدہ بیگم صاحبہ کے سانحہ ئ ارتحال پرایک تعزیتی صحافتی نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ آج 20 / فبروری 2023/ 28/ رجب المرجب 1444ہجری کوالحاج سید عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ مرحوم کی زوجہ سعیدہ بیگم، ریٹائیرڈ ہیڈ مسٹریس اردو گرلز ہائی اسکول، بیدر کے انتقال پر ملال کی اطلاع ملی۔ اناللہ وانا الہ راجعون، اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات عطا کرے، انکی تمام علمی، تدریسی، ادبی اور دینی خدمات کو قبول فرمائے. ادارہ ادب اسلامی ہند،بیدر کی خواتین ونگ کی ذمہ داران محترمہ سیدہ وسیمہ بیگم، محترمہ ارم فاطمہ اور میں مرحومہ کی وفات پر تعزیت پیش کرتی ہیں اور ان کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔ ملک گیرشہرت یافتہ افسانہ نویس محترمہ رخسانہ نازنین نے آگے بتایاکہ مرحومہ سعیدہ بیگم صاحبہ سے میرا قلبی تعلق رہا۔ وہ میری والدہ مرحومہ کی سہیلی تھیں۔ نہایت ہی نیک، مشفق، پُرخلوص خاتون تھیں۔ ادب سے گہرا لگاؤ تھا۔ میرے پہلے افسانوی مجموعے ”طوبیٰ ” میں مجھ پرلکھاہوا ان کا مضمون شامل ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی شفقتوں کے پھول نچھاور کئے تھے۔ انکے شفیق سائے سے محرومی کا دکھ تڑپا رہا ہے۔ اللہ تعالی انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ آمین اور ان کانعیم البدل عطاکرتے ہوئے اردو ادب کو مالامال فرمائے۔ثم آمین۔ واضح رہے کہ مرحومہ سعیدہ بیگم کی تدفین ہمناآباد کے عیدگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!