بسوافیسٹیول کا عظیم الشان جلوس نکالاگیا

0
Post Ad

بیدر۔ 11/ مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بابو والی نے بسوا اتسو 2023 کے عظیم الشان جلوس کا افتتاح کیا۔ بسواکلیان کے بسویشور مندر سے تھیر میدان تک جلوس نکالاگیا۔جس مین مختلف فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔ اور تماشائیوں کو حیرت میں ڈال دیا۔اس موقع پربسواکلیان ایم ایل اے شرنو سلگر، بسواکلیان میونسپل کونسل کی صدر شہناز تنویر شیخ، بیدر کے ڈپٹی کمشنر گووندریڈی، ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپاایم، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا ایس ایل، بسواکلیان اسسٹنٹ کمشنر رمیش کولار، ویٹرنری آفیسر گوتھم ارلی، بی ڈی اے بیدر کمشنر ابھئے کمار،بسواکلیان تحصیلدار شانت گوڑا برادار، ہلسور تحصیلدار شیوانند میترے اور کئی مٹھوں کے گرو، مختلف ریاستی اور ضلع سطح کے فن کاراور ان کی ٹیمیں موجود تھیں۔یہ اطلاع سرکاری ذرائع سے آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!