سندول گاؤں اور مختلف ٹانڈوں کے قائدین اور نوجوانوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 11/مارچ (عبدالقدیر لشکری) بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے بہت سے لیڈر جنہوں نے ریاستی حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے اوردیگر نوجوان بی جے پی میں شامل ہو کر پارٹی کی تنظیم کے لیے ہمارے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔یہ بات ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے نے کہی۔ ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے کے ہوم آفس میں سندول، چانگلیراور چوکی ٹانڈہ (بی) کے کانگریس اور جے ڈی ایس رہنماؤں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، اس پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کانگریس اور جے ڈی (ایس) کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں اس یقین کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے کہ بی جے پی نے ملک اور ریاست میں تبدیلی لائی ہے۔بیدرتعلقہ کے جنوب حلقہ کے سندول گاؤں کے نوجوانوں نے ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے کی قیادت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نظریے اور ترقی کی سوچ کی حمایت میں پارٹی میں شامل ہونے والے دیگر جماعتوں کے قائدین اور نوجوانوں کو شامل کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔اس موقع پر بی جے پی بیدر ساؤتھ کے صدر راج ریڈی شاہ باد، بی جے پی منڈل جنرل سکریٹری چننپا گورشٹی، چندریا سوامی، بی جے پی قائدین ناگ بھوشن کمٹھانہ، بسواراج پوار، وکرم پوار وغیرہ موجود تھے۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!